فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے عالمی رینکنگ جاری کردی
جمعہ 4 ستمبر 2015 14:37
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی(فیفا) کی عالمی درجہ بندی میں ویلز کی ٹیم پہلی مرتبہ انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نویں نمبر پر براجمان ہو گئی ہے، بھارت کی پوزیشن پاکستان سے بہتر 155 درجے جبکہ پاکستان 170نمبر پر براجمان ہے ۔یورو 2016 کے کوالیفائر کے سلسلے میں سائپرس سے میچ کی تیاریوں میں مصروف ویلز کی ٹیم اس وقت فیفا کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر موجود ہے۔
ویلز کی اس کامیابی کی وجہ سے انگلینڈ کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہے جو آٹھویں سے دسویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ چلی کی ٹیم دو درجہ ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آگئی ہے۔ویلز اس وقت عالمی درجہ بندی میں اپنی نویں نمبر پر موجود ہے جو اس کی فیفا درجہ بندی میں سب سے بہترین پوزیشن ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ فیفا رینکنگ میں ابتدائی سات پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جہاں ارجنٹینا پہلے، بیلجیئم دوسرے، جرمنی تیسرے، کولمبیا چوتھے، برازیل پانچویں، پرتگال چھٹے اور رومانیہ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
اسپین کی ٹیم گیارہویں جبکہ ہالینڈ کا 12واں نمبر ہے۔ویلز کے منیجر کوس کول مین نے کہا کہ رینکنگ میں انگلینڈ پر برتری سے ہمارے اعتماد میں اضافہ وہ گا لیکن حقیقتاً ہم میچز میں فتح کی بدولت ہی یورو 2016 کیلئے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن رینکنگ ہمیں فرانس لے کر نہیں جائے گی اور ہم فتح کی بدولت ہی فرانس جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 2016 یورو کپ کا انعقاد فرانس میں ہو گا اور ویلز کی اس میں رسائی کے امکانات کافی روشن ہیں۔ویلز کو پہلی مرتبہ 1993 میں فیفا رینکنگ میں متعارف کرایا گیا اور وہ رواں سال جون میں پہلی مرتبہ ابتدائی دس ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔اگر کوالیفائنگ راوٴنڈ میں ویلز اسرائیل اور سائپرس کو شکست دیتا ہے تو وہ ا آئندہ ہ سال ہونے والے یورو کپ کیلئے کوالیفائی کر لے گا اور 1958 کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ وہ بڑے عالمی مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.