یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، اینڈی مرے اور روجر فیڈرر دوسرے راونڈ میں سرخرو

جمعہ 4 ستمبر 2015 15:10

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، اینڈی مرے اور روجر فیڈرر دوسرے راونڈ میں ..

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4ستمبر ۔2015ء ) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے اور روجر فیڈرر نے اپنے اپنے میچز جیت کر تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ امریکا میں جاری اوپن ٹینس کے دوسرے مرحلے میں اینڈی مرے نے فرانسیسی حریف ایڈرن منیرینو کو زیر کر کے میچ اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر 3 ٹینس سٹار اینڈی مرے نے 7-5 ،6-4 ، 1-6 ، 3-6 اور 1-6 سے فتح سمیٹی ۔ دوسری جانب عالمی نمبر 2 راجر فیڈر نے بیلجئم کے سٹیو ڈارکس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ۔ سوئس سٹار پلیئر کی جیت کا سکور 1-6 ، 2-6 اور 1-6 رہا ۔ 5 بار یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کر نے والے روجر فیڈرر نے آخری بار 2009ء میں فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔