وفاقی حکومت نے سیاسی دباؤ کا مقابلہ کر نے کیلئے نیب اور ایف آئی اے کو پنجاب میں بھی متحرک کر نے پر غور شروع کر دیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے سیاسی دباؤ کا مقابلہ کر نے کیلئے نیب اور ایف آئی اے کو پنجاب میں بھی متحرک کر نے پر غور شروع کر دیا نجی ٹی وی کے مطابق لیگی قیادت کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ حکمران جماعت نے سیاسی دباوٴ کا مقابلہ کرنے کیلئے نیب اور ایف آئی اے کو پنجاب میں متحرک کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

(ن)لیگ کے ایک اہم عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اعلی قیادت نے اس امکان پر کچھ دن پہلے غور کیا تھاوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف جاری پرزور مہم امتیازی نہیں بلکہ سب کے خلاف ہونی چاہیے۔سینیٹر اسحاق ڈار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہداف منتخب کرنے میں وفاقی حکومت کا کوئی کردار ہونے کے تاثر کی نفی بھی کی۔

(جاری ہے)

پارٹی کے سینئر رہنماوٴں کے خلاف کارروائی کے بعد پی پی پی نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت مبینہ رشوت خوری اور مقدموں کا سامنا کرنے والے پنجاب کے وزرا رانا مشہود اور رانا ثنا اللہ کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔(ن)لیگ کے ایک عہدے دار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے ڈالے جارہیدباوٴ کا موثر جواب صرف خود احتسابی سے دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری کی جانب سے وزیر اعظم پر سیاسی انتقام کے براہ راست الزامات عائد ہونے کے بعد ن لیگ کی قیادت پر موثر ردعمل دکھانے کے حوالے سے شدید دباوٴ ہے۔

متعلقہ عنوان :