آئندہ کسی آر او یا ڈی آر او کے تبادلے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مقرر کیے گئے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تقرری کو حتمی قرار دیدیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مقرر کیے گئے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تقرری کو حتمی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی آر او یا ڈی آر او کے تبادلے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں بعض ضروری کیسوں میں صوبائی حکومتوں اور صوبائی الیکشن کمشنز کی درخواستوں پر مرکزی الیکشن کمیشن نے متعدد آر اوز اور ڈی آر اوز کو تبدیل کیا تاہم اب اس کی گنجائش نہیں ۔

اس لئے پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقرر کیے گئے آر اوز اور ڈی آر اوز کی دستیابی یقینی بنانے کے اقدامات کریں اور بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے تک ان آفیسرز کی خدمات الیکشن کمیشن کے پاس رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :