اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم تفتیش مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ
سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 16:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) :اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی. دوران تفتیش ملزم محسن علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سازش کے پیچھے لندن اور کراچی کی بعض اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی برطانوی پولیس نے مرکزی ملزم محسن علی سے دوروز تک تحقیقات کیں، دوران تفتیش ٹیم نے ملزم محسن علی سے مختلف سوالات بھی کئے،محسن علی سے قتل کے اصل اسباب جاننے کی کوشش بھی کی گئی جبکہ ملزم سے دوران تفتیش جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، محسن کے بیان کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔
کیس کے مرکزی ملزم نے غیر ملکی تفتیشی ٹیم کے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو کاشف کے ساتھ مل کر اینٹ اور چھری کی مدد سے قتل کیا گیا، سارے عمل میں انہیں معظم علی اور چند اہم شخصیات کی معاونت بھی حاصل رہی،ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس ملزم کے بیان کی روشنی میں لندن میں بھی تحقیقات کرے گی برطانوی پولیس اس سے قبل دو ملزموں معظم علی اور خالد شمیم سے تفتیش مکمل کر چکی ہے اس وقت ٹیم کو ملزم محسن تک رسائی نہیں دی گئی تھی.برطانوی حکام نے ملزموں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کررکھاہے، جس پر پہلے تو پاکستان نے کچھ تحفظات کااظہار کیا تھا لیکن وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران حوالگی کا معاملہ کافی حد تک طے پا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ،وزارت قانون اور وزارت خارجہ باہم رابطے میں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.