پشاور کپ ہاکی چمپئن قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی
جمعہ 4 ستمبر 2015 16:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پشاور کپ ہاکی چیمپئن قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی افتتاحی میچ میں پشاور گرین نے پشاور وائٹ کو دو کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی ، باضابطہ افتتاح خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین سابق آئی جی سعید خان نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ ، پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت الله ، انٹر نیشنل کھلاڑی وکوچ یاسراسلام و ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسویس ایشن کے زیر اہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں پشاور کپ انٹر کلب ہاکی چیمپئن گزشتہ روز شروع ہوگئی جس میں چار ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔(جاری ہے)
چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ پشاور گرین اور پشاور وائٹ کے درمیان کھیلاگیا جس میں پشاور گرین نے پشاور وائٹ کو دو کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی ۔ گرین کی طرف سے عدیل نے 25 ویں ، 30 ویں منٹ،سلیم نے 33 ویں اور وہاب نے 40 ویں اور 50 ویں منٹ میں فیلڈ گول کئے جبکہ وائٹ کی طرف سے افراز اور زاہد نے گول کئے ۔
چیمپئن شپ میں دوسرا میچ پشاور ریڈ اور پشاوربلیو کے درمیان کھیلاگیا جو کہ دو دو گول سے برابر رہا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی سید ظاہر شاہ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاناہے جس سے انڈر12 ، انڈر14 اور انڈر16 کی ٹیمیں بنائی جائینگی انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے قبل 100 سے زائد کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ انٹر نیشنل کوچز یاسر اسلام اور ضیاء الرحمان بنوری کی قیادت میں لگایا گیا تھا جس میں کھلاڑیوں کو ہاکی کے نئے رولز کے آگاہی کے ساتھ ساتھ ہاکی کے جدید ٹیکنیکس اور فزیکل ٹریننگ کرائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ اور ٹیلنٹ ہنٹ کا بنیادی مقصد نیشنل چیمپئن شپ کیلئیکھلاڑیوں کی سلیکشن بھی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئے قیادت کے آنے سے امید ہے کہ ہاکی کی فروغ اور ترقی میں مدد ملی گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے، کپتان قومی ہاکی ٹیم
-
پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار
-
آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.