اکتوبر کو نیشنل جونیئر ایج گروپ سوئیمنگ چمپئن شپ پشاور میں منعقد کی جائیگی،آصف اورکزئی

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:40

اکتوبر کو نیشنل جونیئر ایج گروپ سوئیمنگ چمپئن شپ پشاور میں منعقد کی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)صوبائی سوئیمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی نے کہاہے کہ 16اور17اکتوبر کو نیشنل جونیئر ایج گروپ سوئیمنگ چمپئن شپ پشاور میں منعقدہ ہوگی جسکے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا گیاہے امید ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواکے واحد سوئمنگ پول میں کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے گرم پانی کی سہولت میسر نہیں ہے جسکے باعث جونیئر سوئیمرزکاتربیتی کیمپ متاثر ہورہی ہے ۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے پروگرام ،،سپورٹس فورم،،میں ظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ ،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر محمد نعیم اور سپورٹس رائٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر نادر خواجہ،سیکرٹری عاصم شیراز،سمیت کثیر تعدادمیں صحافی ،پی ٹی آئی کے ارباب نثار اورالیاس آفریدی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس خطے میں سوئیمنگ کھیل کامستقبل تابناک ہے لیکن سرکار کی جانب سے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اس وقت صوبے میں عادل خان سوئیمنگ پول واحدپول ہے تاہم اس میں ٹچ سسٹم نہیں ہے البتہ گرم پانی کیلئے گیزر تو موجود ہے لیکن اس سسٹم کاآغازنہ ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی تعدادزیادہ ہے اور سوئیمنگ پول کم ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پشاور میں مذید تین سوئیمنگ پول قائم کرنے کیساتھ ساتھ ایبٹ آباد ،کوہاٹ او ر نوشہرہ میں بھی جدید سہولیات سے آراستہ سوئیمنگ پول بنائی جائے ۔

ایک سوال کے جواب میں آصف اورکزئی نے کہاکہ انٹر نیشنل مقابلوں میں ہماری پرفارمنس اس لئے بہتر نہیں ہے کہ ان ممالک میں 10سال کم عمر سے بچوں کو سوئیمنگ کی تربیت دی جاتی ہے اورانڈر12،14اور16کٹیگریز سے ہی انکی پرفارمنس انٹر نیشنل لیول کی ہوتی ہے جبکہ ہمارے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بیرون ممالک کی خواتین کے برابر بھی نہیں ہے ،وجہ یہی ہے کہ یہا ں پر سوئیمنگ کی وہ سہولیات نہیں ہے جو ہونی چاہئے انہوں نے کہاکہ سوئیمنگ پول نہ صرف سوئیمر زبلکہ دیگر کھلاڑیوں کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اور خصوصاًخیبر پختونخوامیں سوئیمنگ کھیل پر خصوصی توجہ دی جائے ۔