یوم پاکستان 6ستمبر کی مناسبت سے پشاور میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے ،عارف یوسف

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:41

یوم پاکستان 6ستمبر کی مناسبت سے پشاور میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون برائے قانون عارف یوسف نے کہاہے کہ یوم پاکستان 6ستمبر کی مناسبت سے پشاور میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے ،جسکے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر بھر پورتیاریاں شروع کردی ہیں ۔یہ باتیں انہوں نے اس سلسلے میں پی کے4سپورٹس فاؤنڈیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر ہدایت الحق سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم پاکستان کے سلسلے میں6ستمبر کو کرکٹ،فٹ بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے قیوم سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے ۔جسمیں کھلاڑی بھر پور طریقے سے شرکت کرینگے۔عارف یوسف نے کہاکہ نوجوانوں کو غلط سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلو ں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اور انشاء اللہ ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ سپورٹس ٹورنامنٹس کا انعقادکرتے ہوئے سپورٹس کو فروغ دیا جاسکے اوراس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پی کے4سپورٹس فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔جسکے بیتر تلے اس قسم کے ایونٹس کرائے جائینگے۔