بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں (ن) لیگ کے وفد کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:41

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ خان کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے وفد نے سیکرٹری الیکشن سے ملاقات کی ،الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلعی سطح پرسکیورٹی کمیٹیاں قائم کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی جبکہ راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ کسی نے بھاگنا ہے تو بھاگ جائے الیکشن آئین کے مطابق ہونگے۔

رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران راناثنا اللہ نے الیکشن کمیشن کوبتایاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے جس کے لئے ضلعی سطح پرکمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ کمیٹی میں سٹی پولیس افسران اور ڈی سی او سمیت اعلی افسران شامل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ موجودہ حلقہ بندیاں حکومت نے نہیں موجودہ الیکشن کمیشن نے کی ہیں۔پنجاب حکومت ہر وقت بلدیات انتخابات کرانے کے لئے تیار ہے اوریہ الیکشن کمیشن کے مقررہ وقت پرہونگے۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپیلوں پرغورکیا جائیگا اور ضمنی الیکشن قانون کے مطابق ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :