قومی ٹیم ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 24 ستمبر کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:34

قومی ٹیم ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 24 ستمبر کو تھائی لینڈ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) قومی مرد و خواتین ٹیم ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، چیمپئن شپ 26 ستمبر سے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے سیکرٹری کفایت اللہ خان نے کہا ہے کہ کہ ایونٹ کے لئے سات رکنی مرد و خواتین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، مردوں میں عاصم قریشی، محمد رمیض، عبدالرحیم اور شجاعت علی جبکہ خواتین میں شبنم بلال، راحیلہ کاشف اور عائشہ اقبال شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم 24 ستمبر کو بنکاک روانہ ہوگی۔ چیمپئن شپ 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ `