برطانوی وزیر اعظم نے ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 ستمبر 2015 19:40

برطانوی وزیر اعظم نے ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کا ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 ستمبر 2015 ء) برطانوی وزیر اعظم نے ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ا س سے قبل انہوں نے مزید تارکین وطن کو ملک میں پناہ دینے سے انکار کردیا تھا تاہم گزشتہ دنوں سمندر کنارے 3 سالہ شامی بچے کی تصویر اور سمندر کے ذریعے یورپ آنے والے شامی، عراقی، اور لیبیائی باشندوں کی افسوس ناک خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔

اس حوالے سے پرڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اس بحران کی شدت اور لوگوں کی تکالیف کو دیکھتےہوئے تارکین وطن کے لئے پہلے سے موجود اسکیموں میں ہزاروں شامی باشندوں کو بھی پناہ دی جائے گی۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ داعش کی سرگرمیوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ان کی اخلاقی ذمے داری بنتی ہے۔