6 ستمبر کے صبح 9 بجکر 29 منٹ پر پوری قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 ستمبر 2015 20:13

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 ستمبر 2015 ء) 6 ستمبر کے صبح 9 بجکر 29 منٹ پر پوری قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر کو یوم دفاع کے سلسلے میں صبح 9 بجکر 29 منٹ پر پوری قوم کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جبکہ ساڑھے 9 بجے تمام نشریاتی اداروں پر قومی ترانہ نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خاموشی 1965 کی جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اختیار کی جائے گی۔ اس موقع پر پورے ملک میں شہداء کیلئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔خاموشی اختیار کرنے سے پوری دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ پوری قوم متحد ہے۔