پشاور کپ ہاکی چیمپئن شپ ، افتتاحی میچ میں پشاور گرین نے پشاور وائٹ کو شکست دیدی

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:41

پشاور کپ ہاکی چیمپئن شپ ، افتتاحی میچ میں پشاور گرین نے پشاور وائٹ کو ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پشاور کپ ہاکی چیمپئن قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی افتتاحی میچ میں پشاور گرین نے پشاور وائٹ کو دو کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی ، باضابطہ افتتاح خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین سابق آئی جی سعید خان نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ ، پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت اﷲ ، انٹر نیشنل کھلاڑی وکوچ یاسراسلام و ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسویس ایشن کے زیر اہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں پشاور کپ انٹر کلب ہاکی چیمپئن گزشتہ روز شروع ہوگئی جس میں چار ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ پشاور گرین اور پشاور وائٹ کے درمیان کھیلاگیا جس میں پشاور گرین نے پشاور وائٹ کو دو کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی ۔ گرین کی طرف سے عدیل نے 25 ویں ، 30 ویں منٹ،سلیم نے 33 ویں اور وہاب نے 40 ویں اور 50 ویں منٹ میں فیلڈ گول کئے جبکہ وائٹ کی طرف سے افراز اور زاہد نے گول کئے ۔

چیمپئن شپ میں دوسرا میچ پشاور ریڈ اور پشاوربلیو کے درمیان کھیلاگیا جو کہ دو دو گول سے برابر رہا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی سید ظاہر شاہ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاناہے جس سے انڈر12 ، انڈر14 اور انڈر16 کی ٹیمیں بنائی جائینگی انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے قبل 100 سے زائد کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ انٹر نیشنل کوچز یاسر اسلام اور ضیاء الرحمان بنوری کی قیادت میں لگایا گیا تھا جس میں کھلاڑیوں کو ہاکی کے نئے رولز کے آگاہی کے ساتھ ساتھ ہاکی کے جدید ٹیکنیکس اور فزیکل ٹریننگ کرائی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ اور ٹیلنٹ ہنٹ کا بنیادی مقصد نیشنل چیمپئن شپ کیلئیکھلاڑیوں کی سلیکشن بھی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئے قیادت کے آنے سے امید ہے کہ ہاکی کی فروغ اور ترقی میں مدد ملی گی ۔