وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو طلب کر لیا

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہونگے اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا،منصوبے پر تیزی سے عمل کرنے کیلئے تجاویز زیر غور آئینگی

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چاروں وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ حکام شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگااور منصوبے پر تیزی سے عمل کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں گی۔

حکام کے مطابق اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و عسکری افسران شریک ہونگے ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اجلاس کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینگے جبکہ سول بیوروکریسی اور عسکری حکام کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے متعلق بریفنگ دی جائیگی گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر موثر اور تیزی سے عملدرآمد کی خاطر اہم اقدامات کی منظوری متوقع ہے۔