خیبرپختونخوا پولیس کے مثالی فورس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

شہری کوگھر کے اندر قتل کرکے اسے پولیس مقابلہ قراردیدیا،پولیس کی زیادتی پر اعلی حکام خاموش معطل ایس ایچ او اعجاز خان کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود بھی کاروائی نہیں کی گئی،اہل خانہ پشاور پولیس بالخصوص اور صوبے کے دیگر اضلاع میں تعینات پولیس افسران علاقہ کے سرمایہ داروں کیلئے کئی قسم کے ناجائز کاموں میں ملوث ہیں

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:54

خیبرپختونخوا پولیس کے مثالی فورس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) خیبرپختونخوا پولیس کے مثالی فورس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،شہری کوگھر کے اندر قتل کرکے اسے پولیس مقابلہ قراردیدیا،پہلے سے معطل ایس ایچ او نے ٰظلم اورغیرقانونی کام بھی کیا تاہم ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ،صوبائی حکومت اورمحکمہ پولیس نے تمام ترواقعہ پر مکمل خاموشی اختیارکرلی ہے۔

پشاورکے علاقہ ارمڑمیں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے شخص اسلم نیاز کے گھر والوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور واقعہ میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے،دوروز قبل ارمڑ پایان میں پولیس کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے اسلم خان کے رشتہ داروں کو تاحال انصاف نہ مل سکا اور متعلقہ معطل شدہ ایس ایچ او اعجاز خان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود بھی کاروائی نہیں کی گئی، اسلم نیاز کے گھر والوں کا کہناہے کہ پولیس افسران کی جانب سے ان کے بیٹے پر اشتہاری ملزم ہونے کاالزام سراسر بے بنیاد ہے پولیس واقعہ کی شفاف تحقیقات کروائے ،، انہوں نے صوبائی حکومت اورآئی جی ناصر خان دورانی سے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور واقعہ میں ملوث ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور پولیس باالخصوص اورصوبے کے دیگر اضلاع میں تعینات پولیس افسران علاقہ کے سرمایہ داروں کیلئے کئی قسم کے ناجائز کاموں میں ملوث ہیں ،کئی علاقوں کے ایس ایچ او علاقہ کے بااثر افراد کے لئے کئی طرح کے ناجائز کام کرکے پیسے بٹوررہے ہیں اوریہی پولیس افسران جرائم میں ملوث افراد کو تحفظ بھی فراہم کرتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :