یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سابق وزیر اعظم نے نو مقدمات میں نو لاکھ روپے مالیت کے مچلکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیئے۔ 18ضمانتیوں نے بھی اپنے مچلکے جمع کرائے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرا ر(جوڈیشل) نے سابق وزیر اعظم کی ضمانتی روبکار جاری کردی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹڈاپ کیس کے نو مقدمات میں ایک ،ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔