افغان صدر سے ملاقات میں باہمی اعتماد بحال کرنے اور دونوں ملکوں کا ایک دوسرے پر الزام تراشی اور بیانات نہ دینے پر اتفاق ہوا ہے ، پاکستان نے افغانستان کیلئے 35سال قربانیاں دیں، افغان وزیر خزانہ نومبر کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے

اشرف غنی کو پاکستان مخالف بیانات پر تشویش سے آگاہ کیا،پاکستانی سفارتخانے کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بات ہوئی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں باہمی اعتماد بحال کرنے اور دونوں ملکوں کا ایک دوسرے پر الزام تراشی اور بیانات نہ دینے پر اتفاق ہوا، پاکستان نے افغانستان کیلئے 35سال قربانیاں دیں، افغان وزیر خزانہ نومبر کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو افغانستان کے دورے سے واپسی پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کر کے انہیں پاکستان مخالف بیانات پر تشویش سے آگاہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد بحال کرنے ، ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی اور بیانات نہ دینے پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر سے پاکستانی سفارتخانے کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بات ہوئی، افغان وزیر خزانہ نومبر کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔