ملک میں اس وقت سیاسی خلاہے ،جمہوریت کی باتیں کرنے والے جمہوریت کی دھجیاں اڑارہے ہیں ،مشرف

پارلیمانی نظام فیل ہوگیا،ملک میں صدارتی نظام کاحامی ہوں ،میں اصل جمہوریت لارہاتھا،2013ء کے انتخابات میں دھاندلی میں کوئی شک نہیں ،احتساب کاعمل مزیدتیزہوناچاہئے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سابق صدرجنرل (ر)پرویزمشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں اس وقت سیاسی خلاہے ،جمہوریت کی باتیں کرنے والے جمہوریت کی دھجیاں اڑارہے ہیں ،پارلیمانی نظام فیل ہوگیا،ملک میں صدارتی نظام کاحامی ہوں ،میں اصل جمہوریت لارہاتھا،2013ء کے انتخابات میں دھاندلی میں کوئی شک نہیں ،احتساب کاعمل مزیدتیزہوناچاہئے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں پرویزمشرف نے کہاکہ ملک میں اس وقت سیاسی خلاہے ،ملک کاموجودہ نظام خاندانی سلسلہ چلانے کانام ہے ،ملک میں اربوں روپے کی دھاندلی ہوئی ،اورخاندانوں کونوازاجارہاہے ،قرضوں پرقرضے لئے جارہے ہیں ،انہیں کون اداکریگا؟۔انہوں نے کہاکہ صوبوں کی سیاسی صورتحال خراب اوربری حالت ہے ،فیڈریشن کاصوبوں کنٹرول نہیں ہے ،اورجمہوریت کی باتیں کرنے والے جمہوریت کی دھجیاں اڑارہے ہیں ،ملک کوگروی رکھ دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی اورملک میں آمریت چلائی جاتی ہے ،تویہ کون سی جمہوریت ہے ،میں ملک میں اصل جمہوریت لارہاتھا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پارلیمانی نظام فیل ہوگیا،میں صدارتی نظام کاحامی ہوں ،ملک میں صدارتی نظام ہوناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سسٹم نگرانی کے بغیرنہی چل سکتا،ملک سے کرپشن ختم ہوناچاہئے ،تمام ذمہ داریاں فوج پرنہیں ڈالنی چاہئے ،آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اورجوبھی آئین کی خلاف ورزی کرے اس پرآرٹیکل 6لگناچاہئے ،استعفے قبول نہ کرنابھی آئین کی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 2013ء کے انتخابات دھاندلی پرمبنی ہیں احتساب کاعمل اوپرسے شروع ہوناچاہئے ملک عوام کیلئے ہوتاہے کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب صحیح عمل ہے اسے تیزہوناچاہئے ،سیاستدانوں اوربیوروکریٹس سمیت سب کااحتساب ہوناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے صحیح لوگوں کوبگایاکسی نے بے ایمانی نہیں کی ،اس نظام کوٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے ،عدالتی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔تاکہ لوگوں کوجلدازجلدانصاف مل سکے ۔انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے ،پنجاب میں بھی احتساب ہوناچاہئے ،غیرمعمولی حالات کوغیرمعمولی اقدامات سے ہی قابوپایاجاسکتاہے ۔نگران حکومت قائم کی جانی چاہئے تواصلاحات کرے

متعلقہ عنوان :