عمران فاروق کیس سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، میرے بیان بارے خبریں بے بنیاد ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:18

عمران فاروق کیس سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، میرے بیان بارے خبریں بے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران فاروق کیس سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، میرے بیان کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چوہدری نثار نے اپنے دورہ لندن کے دوران میڈیا پر عمران فاروق کیس سے متعلق ہونے والی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے لندن میں عمران فاروق کیس سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، یہ ایک عدالتی معاملہ ہے، اسے اسی تناظر میں ہی دیکھا جائے