پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے ،چین کی معاشی ترقی اقوام عالم کیلئے روشن مثال ہے ،پاکستان چین کو ابھرتی ہوئی عالمی طاقت کے طورپر دیکھتا ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ چینی کمپنیاں تیزی سے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے کردار ادا کر رہی ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا سی سی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:58

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4ستمبر۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے ،چین کی معاشی ترقی اقوام عالم کیلئے روشن مثال ہے ،پاکستان چین کو ابھرتی ہوئی عالمی طاقت کے طورپر دیکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاک چین دوستی لازوال اور بے مثال ہے، پاکستان اور چین کے مفادات مشترکہ ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ چینی کمپنیاں تیزی سے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے کردار ادا کر رہی ہیں، صدر مملکت ممنون حسین اور چینی صدر کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔انھوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کی دوستی ملک میں امن و امان کی ضامن ہے۔