کراچی ، دو فٹبالرز کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:07

کراچی ، دو فٹبالرز کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر دو نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ جمشید کواٹرز پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک فٹبال سٹیڈیم میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

ایس پی اختر فاروق نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 30 سالہ منظور اور 25 سالہ سمیع اللہ کو تشویش ناک حالت میں سول ہستپال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ ایس پی نے بتایا کہ ’ہلاک ہونے والے دونوں کھلاڑی تھے ۔ پولیس کو جائے واردات سے 0.9 ایم ایم پستول کے نو خالی خول ملے ہیں تاہم حملے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ۔