فامولا ون پریکٹس ریس برطانوی ڈرائیور لیوس ہیملٹن کے نام

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:12

فامولا ون پریکٹس ریس برطانوی ڈرائیور لیوس ہیملٹن کے نام

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) فامولا ون پریکٹس ریس برطانوی ڈرائیور لیوس ہیملٹن نے جیت لی ۔ اٹلی میں ہونے والی فارمولا ون پریکٹس ریس میں دنیا بھر سے ڈرائیورز نے شرکت کر کے اپنی اپنی مہارت کو جانچا ۔

(جاری ہے)

برطانوی ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 24.27 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔ جرمن ڈرائیور نکوس روس برگ نے 0.02 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی ۔ انکے ہم وطن سبستائن ویٹل کی تیسری پوزیشن رہی جبکہ میکسیکو کے سرگیو پیرز چوتھی پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔