وولٹا سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ پرتگال کے نیلسن اولیورا نے اپنے نام کر لیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:39

وولٹا سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ پرتگال کے نیلسن اولیورا نے اپنے نام ..

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)وولٹا سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ پرتگال کے نیلسن اولیورا نے اپنے نام کر لیا جبکہ اٹلی کے فابیو آررو کی مجموعی برتری برقرار ہے۔نیلسن اولیورا نے 178 کلو میٹر کا فاصلہ چار گھنٹے چودہ منٹ اور ایک سیکنڈ میں طے کر کے اپنی مہارت ثابت کی۔

(جاری ہے)

اسپین کے وولٹا سائیکلنگ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلوں میں رائیڈنگ کے شوقین ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کیلئے ان ایکشن ہیں۔

سائیکل ریس کے تیرہویں مرحلے میں بھی تمام پروفیشنل سائیکلسٹس نے جان ماری مگر فتح پرتگال کے نیلسن اولیورا کے حصے میں آئی۔دوسرے نمبر پر فرانسیسی رایئڈر جولین سائمن جبکہ آئر لینڈ کے نکولس روچ تیسرے نمبر پر کامیاب ہوئے۔ جبکہ مجموعی طور پر اطالوی مایہ ناز رائیڈر فابیو آرو کی برتری برقرار ہے انھوں نے تیرہ مراحل کا سفر 51 گھنٹے تینتیس منٹ اور انیس سیکنڈز میں طے کیا۔