ویرات کوہلی کی حکمت عملی کامیاب رہی، سابق بھارتی کوچ

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:39

ویرات کوہلی کی حکمت عملی کامیاب رہی، سابق بھارتی کوچ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کی حکمت عملی کامیاب رہی ، ٹیسٹ کرکٹ کے لحاظ سے ہماری ٹیم کمزور تھی کئی کھلاڑی زخمی تھے مگر بھر بھی ویرات کی کپتانی میں ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور سیریز اپنے نام کی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی انتہائی جارحانہ کھلاڑی اور کپتان مانے جاتے ہیں، ان کے بدلے ہوئے تیور کے متعلق کہا ان کی حکمتِ عملی کامیاب رہی۔

راج کمار شرما نے ویرات کی کامیابی پر کہا ’ون ڈے کرکٹ میں بھارت کے کئی کھلاڑی گذشتہ کافی عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں جس کا انھیں فائدہ ہوا۔وہ مزید کہتے ہیں ’اس کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کے لحاظ سے یہ ایک ناتجربہ کار ٹیم تھی، یہاں تک کہ شیکھر دھون اور مرلی وجے کے زخمی ہونے سے ٹیم کے مسائل میں اضافہ ہو گیا تھا اس کے باوجود کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

‘راج کمار شرما کے مطابق ویرات کوہلی نے انتہائی مثبت کپتانی کی اور میچ میں 20 وکٹ لینے کی کوشش میں پانچ بولر زکھلانے کی ان کی حکمت عملی کامیاب رہی۔کامیابی ملنے پر جارحیت آتی ہے بھارت کے فاسٹ بولر ایشانت شرما کے جارحانہ رویے پر ان دونوں پرزور بحث جاری ہے۔ ایشانت کے اس رویے کی وجہ سے ان پر ایک میچ کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔اس حوالے سے کوچ شرون کمار نے کہا کہ جب کامیابی ملتی ہے تو تھوڑی جارحیت بھی آ جاتی ہے۔انھوں نے کہا ’ایشانت کو اتنی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا کہ ان پر ایک میچ کی پابندی لگا دی جائے۔شرون کمار خوش ہیں کہ ایشانت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹ لینے کا کارنامہ بھی سر انجام دیا۔