جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ یورپی تارکین وطن کی مدد کیلئے میدان میں آگیا
ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:40
میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) یورپی تارکین وطن کی مشکلات دیکھ کر جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ بھی میدان میں آگیا ،پناہ گزینوں کے لیے ’تربیتی کیمپ‘ لگانے اور سات لاکھ 30 ہزار پاوٴنڈز امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔یورپ میں بہت سے تارکین وطن کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے کئی تارکین وطن اس وقت ہنگری میں ہیں اور وہ جرمنی جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
بائرن میونخ جو فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے چیمپیئن نے بچوں کو خوراک، جرمن زبان سکھانے اور فٹبال کھیلنے کا سامان فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔(جاری ہے)
فٹبال کلب کے سی ای او کارل ہینز رومینیگی کا کہنا ہے کہ ’بائرن پناہ گزینوں کی مدد کرنے کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتا ہے۔‘یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد رواں سال ریکارڈ حد تک پہنچ گئی ہے جن میں سے زیادہ تر شام میں جاری تنازعے کی وجہ سے بیگھر ہوئے ہیں۔
25 مرتبہ جرمن لیگ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے اور پانچ بار کے یورپین چیمپیئن بائرن میونخ نے آگز برگ کے خلاف اپنے اگلے ہوم میچ میں پناہ گزینوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا اعلان کیا ہے۔12 ستمبر کو ہونے والے اس میچ میں کھلاڑی میدان میں ’ایک جرمن بچے اور ایک پناہ گزین بچے کا ہاتھ تھامے اتریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.