یو ایس اوپن ، اٹلی کے فابیو فوگنینی نے رافیل نڈال کو ایونٹ سے باہر کر دیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:48

یو ایس اوپن ، اٹلی کے فابیو فوگنینی نے رافیل نڈال کو ایونٹ سے باہر کر ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں سرینا ولیمز اور نوواک جاکووچ نے اپنے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا لی ، رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ نیویارک کے ہارڈ کورٹس پر جاری میگا ایونٹ میں امریکا کی دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے تیسرے راونڈ میں ہم وطن بیتھنی میٹک سینڈز کو شکست دی ۔

ان کا سکور 6-3، 5-7 اور 0-6 رہا ۔

(جاری ہے)

اٹلی کے فابیو فوگنینی نے سپین کے رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست دی، فوگنینی پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد 4-6 ، 3-6 اور 4-6 سے اگلے تینوں سیٹ جیت کر چوتھے مرحلے میں پہنچے ۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جاکووچ نے اٹلی کی اینڈریاز سیپی کو شکست دی، ان کا سکور 3-6 ، 5-7 اور 5-7 رہا ۔ کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ نے سلواکیا کی ڈومینکا سیبلکووا کو 6-7 ، 6-4 اور 3-6 سے شکست دی ۔ کروشیا کے مارین چلچ، فرانس کے جوولفرائیڈ سونگا اور امریکا کی وینس ولیمز نے بھی اپنے میچز جیت لئے ۔