عرب امارات میں 3 روزہ سوگ کا اعلان ، قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:51

عرب  امارات میں 3 روزہ سوگ کا اعلان ، قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا فیصلہ

عرب امارات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء) : عرب امارات میں آج سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ قومی پرچم بھی سر نگوں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یمن میں آپریشن بحالی اعتماد کے لیے ، جنگ سے متاثرہ لوگوں کی مدد اور یمن کی حکومت کی حوصلہ افزائی کے لیے وہاں موجود عرب امارات کے بہادر فوجیوں کی شہادت پر عرب امارات میں یوم ھٰذا سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے.

صدارتی معاملات کے ایک وزیر نے اپنے بیان میں دعا کی کہ یمن میں مارے جانے والے تمام فوجیوں کو جنت میں جگہ عطا ہو جبکہ ان کے اہل خانہ سمیت متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو بھی صبر عطا ہو. علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں سرکاری طور پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ پرچم کو بھی تین دن تک سر نگوں رکھا جائے گا.

متعلقہ عنوان :