پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے کرکٹ کا بہت نقصان ہوگا، وقار یونس

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:09

پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے کرکٹ کا بہت نقصان ہوگا، وقار یونس

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے کرکٹ کا بہت نقصان ہوگا،سیاسی تناوٴ کرکٹ کے ذریعے کم کیاجاسکتاہے۔ حالات سازگار نہ ہونے کے باوجود مایوس نہیں اب بھی سیریز کی امید ہے۔ پاکستان سپر لیگ فرنچائز کی کوچنگ کیلئے آفر آئی تو ضرورکرؤں گا، سعید اجمل عمدہ فارم اور فٹنس ثابت کرکے قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس آسٹریلیا میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزار کر لاہور پہنچ گئے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کم کرنے میں کرکٹ نے ہمیشہ موثرکردار ادا کیاہے۔اب بھی سیاسی تناوٴ کرکٹ کے ذریعے کم کیاجاسکتاہے۔ انکاکہنا تھا کہ پاک،بھارت سیریز کے لئے حالات سازگار نہ ہونے کے باوجود مایوس نہیں، اب بھی دسمبر میں سیریز کی امید ہے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان سپرلیگ فرنچائز کی کوچنگ کیلئے دستیاب ہیں۔ لیگ میں انیس اورتئیس سال سے کم عمرکرکٹرز کوشامل کرنا چاہئے۔ انٹرنیشنل کرکٹرز کی لیگ میں موجودگی ضروری ہے،لیکن اپنے نوجوان کرکٹرزکو بھی بھرپور مواقع ملنے چاہئے۔سعید اجمل کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کلاس اسپنر ہیں،وہ ابھی مشکل دور سے گزر رہاہیں، نئے ایکشن کے ساتھ موثر ثابت ہونے میں اسے وقت لگے گا۔

انکا کہنا تھاکہ سعید اجمل عمدہ فارم اور فٹنس ثابت کرکے قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔وقار یونس نے کہنا تھا کہ انگلینڈ سے یواے ای میں ہونے والی سیریز نہایت اہم ہے۔ انگلینڈ سے سیریز کے پیش نظر زمبابوے کے ٹور میں بعض سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیکر نئے خون کی آزمائش بہتر ثابت ہوگی۔ چند کرکٹرز حج پر جارہے ہیں، جس سے کچھ نئے پلیئرز کوموقع مل سکتاہے۔ زمبابوے کی ٹیم بہتر ہورہی ہے،اسے کمزور سمجھنا ہماری غلطی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :