جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ تارکین وطن کی مدد کیلئے میدان میں آ گیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:17

جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ تارکین وطن کی مدد کیلئے میدان میں آ گیا

میونخ ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ) یورپ میں بہت سے تارکین وطن کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے کئی تارکین وطن اس وقت ہنگری میں ہیں اور وہ جرمنی جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ بائرن میونخ جو فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے چیمپیئن نے بچوں کو خوراک، جرمن زبان سکھانے اور فٹبال کھیلنے کا سامان فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ فٹبال کلب کے سی ای او کارل ہینز رومینیگی کا کہنا ہے کہ بائرن پناہ گزینوں کی مدد کرنے کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد رواں سال ریکارڈ حد تک پہنچ گئی ہے جن میں سے زیادہ تر شام میں جاری تنازع کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔ 25 مرتبہ جرمن لیگ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے اور پانچ بار کے یورپین چیمپیئن بائرن میونخ نے آگز برگ کے خلاف اپنے اگلے ہوم میچ میں پناہ گزینوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 12 ستمبر کو ہونے والے اس میچ میں کھلاڑی میدان میں ایک جرمن بچے اور ایک پناہ گزین بچے کا ہاتھ تھامے اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :