کراچی : اسٹیڈیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو کھلاڑی جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:27

کراچی : اسٹیڈیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو کھلاڑی جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء) : شہر قائد میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو مقامی فٹبال کھلاڑیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا. پولیس نے بتایا کہ واقعہ کراچی کے علاقہ جہانگیر روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اسٹیڈیم پر بیٹھے نوجوانوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا.

(جاری ہے)

جمشید کوارٹرز پولیس کے ایس ایس پی اختر فاروق کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں منظور اور سمیع اللہ شیدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے.

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونےوالے افراد مقامی فٹ بال کلب کے ممبر بھی تھے جبکہ ان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں تاہم پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں . جبکہ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے.

متعلقہ عنوان :