چار ممالک چین کے خلاف متحد ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:39

چار ممالک چین کے خلاف متحد ہو گئے

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء) : ایک طاقتور معیشت کے ساتھ چین دنیا کی دوسری سُپرپاور کے طور پر ابھر رہا ہے جس سے سُپر پاور امریکہ خائف ہے۔ دوسری طرف چین کے پاکستان کا دوست ہونے اور کچھ باہمی سرحدی تنازعات کی وجہ سے چین کی اس قدر ترقی سے بھارت بھی عدم تحفظ کا شکار ہے. ان دونوں کے علاوہ جاپان بھی چین سے ایک مخاصمت کا جذبہ رکھتا ہے۔

یہ تینوں ممالک چین کے خلاف ایک خفیہ اتحاد بنا چکے ہیں اور ان کی افواج بحرِ ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں بھی کر رہی ہیں۔ اب چین کے خلاف اس سہہ ملکی اتحاد میں آسٹریلیا نے بھی شرکت کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ گویا اب امریکہ، جاپان، بھارت اور آسٹریلیا چار ملک چین کے خلاف متحد ہو گئے ہیں۔گذشتہ روز آسٹریلوی وزیردفاع کیوین اینڈریوز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا بھی امریکہ، جاپان اور بھارت کی جنگی مشقوں میں شریک ہونا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزید ملکوں کے جنگی مشقوں میں شریک ہونے سے جنوبی ایشیاء کے خطے میں فوجی غلطیوں سے نجات ملے گی جہاں بھارت اور چین ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ایک ساتھ مشقیں کرنے سے خطے میں رونما واقعات کے متعلق غلطی فہمیاں پیدا نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو بھی بحیرہ شمالی چین میں چین کے اپنی فوجی طاقت بڑھانے پر تشویش لاحق ہے۔ اس سے ایشیاء کے امن کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ اور بھارت بحرِ ہند میں ہر سال مشترکہ جنگی مشقیں کرتے ہیں جن میں اس سال جاپان نے بھی شمولیت اختیار کر لی تھی اور اب آسٹریلیا بھی شامل ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :