پاکستانی فلم نامعلوم افراد متحدہ عرب امارات میں ریلیز کر دی گئی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:41

پاکستانی فلم نامعلوم افراد متحدہ عرب امارات میں ریلیز کر دی گئی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستانی سینماء گھروں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے والی فلم نامعلوم افراد متحدہ عرب امارات کے سینماء گھروں میں ریلیز کر دی گئی ۔ فلم پروڈیوسر فضاء علی مرزا نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی فلم یو اے ای باکس آفس پر بھی دھوم مچانے میں کامیاب ہو جائیگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014ء میں ہماری انڈسٹری عالمی نمائش کیلئے تیار نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا جائیگا، بھارت ایک بڑی مارکیٹ ہے وہاں پاکستانی فلموں کو ریلیز کرنا مشکل کام ہے ، فلم کے سیکوئل پر کام ہو رہا ہے، جس کی تفصیلات کچھ عرصے بعد سامنے لائی جائینگی ، جن میں لوکیشن اور پلاٹ کی تفصیلات بھی شامل ہونگی ، انہوں نے کہا کہ مزید دو فلموں پر کام کرنے کے بعد نامعلوم افراد کے سیکوئل پر آئینگے۔فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ فلم دیکھنے والوں کے ذہنوں میں ہمیں یاد رکھنے والا عنصر ثابت ہوگی اور ہم اپنی اگلی فلم ملک کیساتھ بیک وقت عالمی سطح پر بھی ریلیز کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔