میں ایک لالچی اداکارہ ہوں، اسی لئے ڈرٹی پکچر اور کہانی میں فوری کام کی حامی بھری، ودیا بالن

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:41

میں ایک لالچی اداکارہ ہوں، اسی لئے ڈرٹی پکچر اور کہانی میں فوری کام ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ میں ایک لالچی اداکارہ ہوں یہی وجہ ہے کہ فلم ڈرٹی پکچر اور کہانی میں کام کرنے کی فوری حامی بھر لی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں ایک لالچی اداکارہ ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے ڈرٹی پکچر اور کہانی جیسی فلموں کے مواقعوں کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور انہوں نے مجھے کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں خواتین پر بننے والی فلموں کو بہت کم پذیرائی ملتی ہے مگر اب یہ صورتحال تبدیل ہو رہی ہے ۔ ودیا بالن نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارا سینماء حقیقت کا عکاس ہوتا ہے اور ہمارے معاشرے کی حقیقت یہ ہے کہ بہت سی خواتین اب اپنی شرائط کیساتھ اپنی زندگیاں گزار رہی ہیں اور بہت کامیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی فلمیں دیکھتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں۔