اسٹار وارز کی نئی فلم دی فورس اوی کنینزکے کھلونوں کی نمائش کئی ممالک میں شروع ہوگئی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:45

اسٹار وارز کی نئی فلم دی فورس اوی کنینزکے کھلونوں کی نمائش کئی ممالک ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)امریکہ، آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مشہور ہالی ووڈ فلم سٹار وارز سیریز کی نئی فلم ’دی فورس اوی کنینز‘ کے کرداروں کی شکل میں کھلونوں کی نمائش شروع ہو گئی ۔والٹ ڈزنی پروڈکشن سٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم ’دی فورس اویکنز‘ کے پروموشن کیلئے نئے اور انوکھے پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ برازیل، جاپان اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے 12ممالک میں فلم کے کردار کھلونوں کی شکل میں نمائش کیلئے پیش کئے جا رہے ہیں۔ نیویارک، سان فرانسسکو، ریوڈی جنیرو اور ٹوکیو سمیت کئی شہروں کے سٹورز میں اپنے پسندیدہ کرداروں کے کھلونے خریدنے کیلئے اسٹار وارز کے دیوانوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ 18گھنٹے تک ا?ن لائن نمائش کے بعد فلم کے کرداروں پر مبنی کھلونے، کومک بکس اور ملبوسات اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ دیوہیکل ا?ڑن طشتریاں، انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس پر مبنی اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم ’دی فورس اویکنز‘ 18دسمبر کو سینما میں عام نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔