مسٹر بین اپنے دوست ٹیڈی کے ہمراہ بکنگھم پیلس پہنچ گئے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:09

مسٹر بین اپنے دوست ٹیڈی کے ہمراہ بکنگھم پیلس پہنچ گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ کامیڈین مسٹر بین لندن کے بکنگھم پیلس میں اپنے ٹی وی شو کے 25 کامیاب سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔بناء کچھ بولے صرف اپنی حرکتوں سے دنیا کو ہنسانے والے مسٹر بین کے ٹی وی شو کو 25 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ شو کے 25 سال مکمل ہونے پر مسٹر بین اپنے وفادار دوست ٹیڈی کو ساتھ لے کر بکنگھم پیلس پہنچ گئے۔

اپنے مخصوص انداز میں چہرے پر مسکراہٹ سجائے مسٹر بین جشن بھی اپنے انداز میں منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گاڑی تحفوں سے بھری ہوئی اور خود چھت پر لگے صوفے پر براجمان ہو کر گاڑی چلانے کی کوشش کرتے ہوئے مسٹربین کئی سال پہلے کیا گیا مظاہرہ دہرا رہے ہیں۔ہمیشہ خاموش رہ کر اپنی عجیب و غریب حرکتوں سے لوگوں میں قہقہے بانٹنے والے مسٹر بین نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990ء میں برطانیہ سے کیا لیکن جلد ہی ان کو عالمی شہرت حاصل ہوئی۔

اپنے 25 سالہ جشن کے بارے میں مسٹر بین کا کہنا ہے کہ آج ایک چھوٹی سی برتھ ڈے پارٹی مناوٴں گا جس میں میریاور ٹیڈی کے سواء کوئی نہیں ہو گا۔مسٹر بین آج بھی اتنے ہی مشہور ہیں جتنے وہ 25 سال پہلے تھے۔ ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی مسٹر بین کا ہر شو منفرد اور مزاح سے بھرپور ہوتا ہے۔