فواد خان کرن جوہر کی”اے دل ہے مشکل “ کا حصہ بن گئے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:14

فواد خان کرن جوہر کی”اے دل ہے مشکل “ کا حصہ بن گئے

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)پاکستانی اداکار فواد خان کو بولی ووڈ کے معروف پروڈیوسر و ڈائیریکٹر کرن جوہر نے اپنی نئی فلم’اے دل ہے مشکل‘ میں کاسٹ کر لیا ہے۔علاوہ ازیں اس فلم میں فواد خان رنبیر کپور ،ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما کے ساتھ کام کریں گے۔رپورٹ کے مطابق فواد خان ’اے دل ہے مشکل‘ میں اہم کردار اداکریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے فواد خان کی کر ن جوہر کے ساتھ یہ دوسری فلم ہے اس قبل وہ ’کپور انیڈ سنز‘ میں بھی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔کپور اینڈ سنز کی کاسٹ میں فواد کے ساتھ عالیہ بھٹ ،سدہارت ملہوترہ اور رشی کپور شامل ہیں۔اے دل ہے مشکل کے متعلق کرن جو ہر نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی بنیادی طور پر تعلقات،محبت میں ناکامی اورمحبت کی تکمیل کے گرد گھومتی ہے۔تاہم اس فلم کے 2016ء میں نمائش کے لئے پیش کیے جانے کے امکانات ہیں