کک2میں بھی سلمان خان کی ہیروئن جیکولین ہو ں گی؟

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:14

کک2میں بھی سلمان خان کی ہیروئن جیکولین ہو ں گی؟

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی گزشتہ سال نمائش کے لئے پیش کی گئی سپر ہٹ فلم کک بعد اب اس فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری جا ری ہے۔واضح رہے کک میں سلمان خان کے ساتھ بولی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔تاہم خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم کے دوسرے حصے میں اداکارہ جیکولین کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم اب سننے میں آرہا ہے کہ جیکولین سلمان خان کی کک 2میں ایک خصوصی کردار ادا کریں گی۔زرائع کے مطابق اس فلم میں سلمان ڈبل رول ادا کریں گے ایک کردار میں وہ ہیرو جبکہ دوسرے میں ولن دکھائی دیں گے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران سلمان خان نے بتایا کہ جیکولین کو فلم سے نکالنے والی بات انھوں نے مذاق میں کی تھی حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔فلم کی کہانی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس حصے کی کہانی گزشتہ حصے سے قطعی مختلف ہے۔