جونی ڈیپ ”بلیک ماس“ کے پریمیئر کیلئے وینس فلمی میلے میں پہنچ گئے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:19

جونی ڈیپ ”بلیک ماس“ کے پریمیئر کیلئے وینس فلمی میلے میں پہنچ گئے

وینس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) گولڈن گلوب اور سکرین ایکٹر جیسے بڑے ایوارڈ اپنے نام کرنے والے معروف امریکی اداکارجونی ڈیپ اپنی نئی فلم ”بلیک ماس“ کے ورلڈ پریمئیر کیلئے وینس جا پہنچے۔

(جاری ہے)

ہزاروں مداح ایکشن ہیروکی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظرآئے تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جاری بہترویں وینس فلم فیسٹیول میں ہالی وڈکی نئی آنے والی ایکشن سے بھر پورفلم ”بلیک ماسک“ کے ہیروجونی ڈیپ کاسٹ کے ہمراہ فلم کے ورلڈپریمئیرکے لیے پہنچے توہزاروں مداح انہیں دیکھنے کے لیے پہلے سے موجودتھے۔

فلم میں ڈیکوٹا جونسن اورکیون بیکن بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ بلیک ماس کے ہدایتکار اسکاٹ کوپر اور مصنف جیز بٹرورتھ ہیں۔ ایکشن، سنسنی اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم اٹھارہ ستمبر کو ریلیز ہو گی۔