جیکی چن کی فلم ڈریگن بلیڈ نے امریکی سنیما گھروں میں تہلکہ مچادیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:19

جیکی چن کی فلم ڈریگن بلیڈ نے امریکی سنیما گھروں میں تہلکہ مچادیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)جیکی چن کی نئی فلم ،ڈریگن بلیڈ نے ریلیز کے ساتھ ہی امریکی سنیما گھروں میں تہلکہ مچادیا۔تفصیلات کیمطابق اچھوتے کنگ فو سٹائل سے شائقین میں منفرد مقام حاصل کرنے والے اداکار جیکی چن کی فلم ڈریگن بلیڈ نے امریکی سنیما گھروں میں تہلکہ مچادیا۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی سپاہیوں کی قید سے پیدا ہونے والے ایک تنازع کے گرد گھومتی ہے ،،اور پھر اس تنازع سے ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ڈرامہ اور مار دھاڑ سے بھرپور اس فلم کے ہدایت کار ڈینئل لی ہیں جبکہ جیکی چن کے علاوہ اڈین بروڈے اور لوری پسٹر بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ،ایکشن اور ایڈوانچر کا مکسچر یہ فلم ریلیز ہوتے ہی امریکی سینما گھروں میں چھا گئی ہے