سٹار کرکٹرز قومی ٹی ٹونٹی ، انٹرنیشنل سیزن کی تیاری میں مصروف

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:34

سٹار کرکٹرز قومی ٹی ٹونٹی ، انٹرنیشنل سیزن کی تیاری میں مصروف

لاہور/ ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) قومی کر کٹرز نے نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ خود کو آنیوالے سخت کر کٹ سیزن کے لئے تیارکرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ کئی سٹار کرکٹرز ملتان میں جمع ہوگئے ہیں ۔ لاہور لائنز کی ٹیم پریکٹس کے لئے پہنچی تو ملتان کی ٹیم میں شامل طویل القامت فاسٹ بولرمحمد عرفان بھی ان کے ساتھ ٹریننگ میں شریک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کر کٹ سیزن کے آغاز پر قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے انعقاد سے جہاں ہمیں باصلاحیت کر کٹرز ملیں گے، وہیں دورہ زمبابوے کی تیاریوں کا اچھا موقع بھی ملے گا، دورہ زمبابوے اور پھر انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ہمیں سخت کر کٹ کھیلنی ہے ،جس کیلئے ہم بھر پور محنت کر رہے ہیں ۔ وہاب ریاض اور محمد عرفان کا کہنا تھا کہ جہاں وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی فٹنس ثابت کریں گے، وہیں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے قومی کر کٹ کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔