عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں3ڈالرفی اونس کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں45800 فی تولہ پر مستحکم

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت1124 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت45800،دس گرام سونے کی قیمت39257 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت640روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔