جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے سٹرائیکر تھامس ملر کیلئے برطانوی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کی پیشکش ٹھکرا دی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:47

جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے سٹرائیکر تھامس ملر کیلئے برطانوی حریف ..

میونخ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) بائرن میونخ ایف سی کے صدر کارل ہینز نے کہا ہے کہ تھامس ملر کی ریکارڈ پیشکش ٹھکرادی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کئی کلبز سٹرائیکر کوخریدنے میں دلچسپی رکھتے تھے ۔

(جاری ہے)

مانچسٹریونائیٹڈ نے تو 85 ملین یورو کی بولی بھی لگائی تھی جبکہ ریال میڈرڈ توقعات سے بڑھ کر ملر کو خریدنا چاہتا تھا ۔ کارل ہینزنے مزید کہاکہ اگر وہ بینک منیجر ہوتے تو شاید اتنی رقم قبول کرلیتے لیکن وہ فٹ بال کلب کے صدر ہیں اور ان کے نزدیک پیسہ نہیں بلکہ کھیل زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :