تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں پیشرفت

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں پیش رفت ہوئی ہے، ترکمانستان کی گیس کمپنی نے منصوبے کے لیے سروے کا آغاز کردیا،تاپی پائپ لائن کی تعمیررواں سال دسمبر سے شروع ہوگی ،غیر ملکی اخبار کے مطابق ترکمانستان کی سرکاری گیس تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی قیادت کرے گی، دس ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے لیے کمپنی نیانجنئیرنگ اور سروے ورک کا آغاز کردیا ہے جبکہ جاپان اورکورین کمپنیز کی جانب سے بھی منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز رواں سال دسمبر سے ہوگا اور دوہزار اٹھارہ سے تاپی رکن ممالک کو گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی، منصوبے کے تحت ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو یومیہ تین ارب پچیس کروڑ کیوبک فیٹ گیس برآمد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :