مہنگائی کی شرح میں 0.29فیصد اضافہ

چکن ، دال ، پیاز مٹن اور لہسن کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کی نسبت اضافہ ریکارڈ،

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.29فیصد اضافہ ہوا ہے ، چکن ، دال ، پیاز مٹن اور لہسن کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق تین ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران لوگوں کی روزمرہ کھانے پینے کی اشیاء چکن ،دال پیاز ، مٹن ، لہسن ، دودھ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس وقت پیاز 48.07 لہسن ، 160، دال ماش 191، چکن بوائلر 138خ مٹن619، دودھ ایک لیٹر 77 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ ہفتہ کی نسبت زائد ہے جبکہ ٹماٹر ، پٹرول ، ہائی سپیڈڈیزل ، کیلا ، ایری چاول آلو کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اسی طرح آٹھ ہزار روپے تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کی نسبت 0.25 فیصد اضافہ ہوا ہے آٹھ سے بارہ ہزار تک کمانے والوں کے لئے گزشتہ ہفتے کی نسبت 0.22فیصد اضافہ ہوا ہے بارہ سے اٹھارہ ہزار تک کمانے والوں کیلئے 0.15فیصد ، اٹھارہ سے 35ہزار روپے کمانے والوں کی شرح میں 0.4فیصد چھتیس ہزار سے اوپر کمانے والوں کے لئے 0.35فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ مجموعی طور پر 0.29فیصد بنتا ہے

متعلقہ عنوان :