اس رائفل کو کوئی مسلمان چھو بھی نہیں سکتا۔ امریکی اسلحہ سٹورکا دعویٰ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:40

اس رائفل کو کوئی مسلمان چھو بھی نہیں سکتا۔ امریکی اسلحہ سٹورکا دعویٰ

اپوپکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر2015ء) فلوریڈا۔فلوریڈا کے ایک گن سٹور نے ایک رائفل متعارف کرائی ہے جسے اس نے “صلیبی جنگجو” (Crusader) کا نام دیا ہے۔اسلحہ ساز فیکٹری کے مطابق اس رائفل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے کوئی مسلمان چھو بھی نہ سکے۔رائفل کے ایک طرف بڑا سا صلیب اورفرسان ہیکل بنا ہوا ہے اور دوسری طرف کتاب زبور کے باب 144 کی آیت نمبر 1 درج ہے“خداوند میری چٹان مبارک ہو جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا اور میری انگلیوں کو لڑنا سکھاتاہے”۔

(جاری ہے)

فرسان ہیکل اُن عیسائی صلیبی جنگجوؤں کا نشان ہے جو مسلمانوں سے مقدس سرزمین کی واپسی کے لیے کوشاں رہے۔رائفل پر فرسان ہیکل اور صلیب کا نشان اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ مسلمان اسے ہاتھ نہ لگائے۔ فلوریڈا کی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسن شبلی کا کہنا تھا کہ اس سال امریکا میں 205 ایسے واقعات ہوئے جن میں کئی کئی لوگ مارے گئے۔ ان 205 واقعات میں سے صرف 1 واقعے میں 1 مسلمان ملوث ہے۔ اس کے بعد حسن شبلی نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ رائفل عیسائی دہشت گردوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے؟ حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں تشدد کے واقعات میں رائفل کے استعال پر بات چیت کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :