یویو ہنی سنگھ اور بھوشن کمار کے گانے ”دھیرے دھیرے سے “ کی ویڈیو کے نئے ورژن کی مقبولیت میں اضافہ

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:58

یویو ہنی سنگھ اور بھوشن کمار کے گانے ”دھیرے دھیرے سے “ کی ویڈیو کے ..

ممبئی ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ گلوکار یویو ہنی سنگھ اور بھوشن کمار کے گانے ”دھیرے دھیرے سے “ کی ویڈیو کے نئے ورژن کو 2 دنوں میں 40 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یویو ہنی سنگھ اور فلم ومیوزک پروڈیوسر بھوشن کمار نے اپنے والد آنجہانی پروڈیوسر شری گلشن کمار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی فلم عاشقی کا کانا دھیرے دھیرے سے کا نیا ورژن یوٹیوب پر جاری کیا ہے جس کو3 دنوں میں79 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا بھی اظہار کیا ہے۔ یویو ہنی سنگھ نے گانے کے بول میں بھی ردوبدل کی ہے ۔ گانے کے ساتھ لوگوں نے ہرتیک روشن اور سونم کپور کی کیمسٹری بھی پسند کی ہے۔