شاہد کپور کافی پینے کے شوقین نکلے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:58

شاہد کپور کافی پینے کے شوقین نکلے

ممبئی ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کافی پینے کے شوقین نکلے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور کافی کے دلدادہ ہیں۔ وہ دن میں 8 تا 10 کپ کافی پی جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

لندن میں ٹی وی ریالٹی شو جھلک دکھلا جا کے نئے سیزن کی عکسبندی کے دوران نہ صرف انہوں نے کافی پی بلکہ تمام شرکاء کو بھی اپنی جانب سے کافی پلوا کر سخی پن کا ثبوت دیا تا کہ ان کے ساتھ اس پروگرام کے شرکاء بھی تازہ دم رہیں۔ انہیں تھکان کا احساس نہ ہو اور طویل وقت کیلئے ریہرسل جاری رکھ سکیں۔ اداکار شاہد کپور جھلک دکھلا جا کے نئے سیزن کے جج پینل کا حصہ ہیں۔ اداکار کی نئی فلم شاندار جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔ فلم میں ان کی ہیروئن عالیہ بھٹ ہیں۔