ویلکم بیک کا سیکوئل بنانا آسان کام نہیں تھا، انیس بزمی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:58

ویلکم بیک کا سیکوئل بنانا آسان کام نہیں تھا، انیس بزمی

ممبئی ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ ہدایتکار انیس بزمی نے کہا کہ فلم ویلکم بیک کا سیکوئل بنانا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انیس بزمی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم ویلکم بیک کی سیکوئل فلم تیار کرنا کوئی آسان کام نہ تھا۔

(جاری ہے)

فلم پر انہوں نے بے حد محنت کی ہے تاکہ اس معیاری بنایا جاسکے۔ انہیں امید ہے یہ فلم مداحوں کی توقعات پر پورا کرے گی اور یہ فلم دیکھنا ان کے پیسے اور وقت کا ضیاع نہیں ہوگی۔ فلم 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ویلکم کی سیکوئل فلم ہے۔ سیکوئل فلم میں کترینا کیف اور اکشے کمار کی جگہ جان ابراہم اور شروتی ہاسن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔