دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے 6 ستمبر 1965ء والے قومی جذبے کی ضرورت ہے، پاک افواج اور پاکستانی عوام نے اللہ تعالیٰ کی نصرت سے دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور اس کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا، ستمبر 1965ء کے شہداء ہمارے حقیقی ہیروزہیں
قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام
ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:01
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے 6 ستمبر 1965ء والے قومی جذبے کی ضرورت ہے، 1965ء کو بھارت نے ہم پر شب خون مارا تاہم پاک افواج اور پاکستانی عوام نے اللہ تعالیٰ کی نصرت سے دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور اس کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہاریوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قومی اور عسکری تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے سامنے سیسہ پلا ئی دیوار کی مانند کھڑی ہوگئی اور چشم فلک نے جرت وبہادری کے وہ ناقابل فراموش مناظر دیکھے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.