پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
لانڈھی میں واقع البرق جیم خانہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد اسلحے و گولہ بارود کو ایک سیاسی جماعت کا عسکری ونگ شہر میں ٹارگٹ کلنگ ،انارکی پھیلانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا تھا،ترجمان رینجرز
ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے لانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے شہری کی نشاندہی پر لانڈھی کے علاقے میں واقع البرق جیم خانہ پر سرجیکل آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ایک سیاسی جماعت کا عسکری ونگ اس اسلحے اور گولہ بارود کو شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور انارکی پھیلانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا ۔برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک 12.7گن ،ایک آر پی جی ،7راکٹ لانچرز،ایک سیون ایم ایم رائفل ،ایک 8ایم ایم رائفل ،1پمپ ایکشن 12بور رائفل ،ایک ریوالور ،40آوان بم ،ایل ایم جی کے 2738راؤنڈز اور ایس ایم جی کے 640راؤنڈز شامل ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.